زندگی میں لوگوں کا آنا بھی ایک مقصد ہوتا ہے،کچھ آپ کو آزمائیں گے، کچھ آپ کو سکھائیں گے، کچھ آپ کا استعمال بھی کریں گے اور کچھ آپ کو جینے کا صحیح مطلب بھی سکھائیں گے-
❤❤
معاف کر کے آگے بڑھ جایا کریں!
ان سب لوگوں کو جنھوں نے آپ کی دل آزاری کی ہو، تہمت لگائی ہو، برا بھلا کہا ہو، پریشان کیا ہو-
سب اللہ پر چھوڑ دیں اور یقین مانیں ہمارا رب کچھ بھی نہیں بھولتا----
اور جب وہ حساب برابر کرتا ہے تو ناانصافی نہیں کرتا۔
بیشک!
تمہاری سوچ تمہارا مقدر ہے، تم جیسا سوچو گے ویسا ہی پاو گے - جیسے درد آنکھ میں ہوتا ہے منظر میں نہیں بالکل ویسے ہی جس سکون کو تم دوسروں میں تلاش کرتے ہو وہ صرف تم میں ہے!
کوشش کریں جہاں سے گزریں کوئی خیر کے اثرات چھوڑ جائیں، جس سے ملیں اس کے دل کو خوشی محسوس ہو- جو بھی بات کریں اس میں خیر ہو دنیا و آخرت کا نفع ہو- زندگی کو بس گزاریں نہیں اس کے پل پل کو بہتر بنائیں-
کچھ لوگ محسوس بھی نہیں ہونے دیتے کہ وہ خود کن حالات سے گزر رہے ہیں آپ جب بھی انہیں پکارو گے وہ آپ کے ساتھ آپ کا سایہ بن کر رہیں گے- ایسے مخلص لوگوں کی قدر کیجئے-
❤❤