آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے فیلڈ مارشل کا ’خاص خط‘ اور وزیر اعظم کا پیغام لایا ہوں: محسن نقوی
تہران پہنچنے والے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے ’خاص خط‘ دینے پہنچے ہیں، اور وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے پیغام۔
فوجیوں کا خفیہ قافلہ اور 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’انتہائی افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا
وینزویلا کی حکومت کے ایران، روس، کیوبا اور شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کئی برسوں سے امریکی حکومت کے لیے تشویش کا باعث رہے ہیں۔ بی بی سی ویریفائی نے جن ماہرین سے بات کی ان کے مطابق یہ معاملہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے لیے بھی فکر کا باعث تھا۔لیکن وینزویلا کے پاس اعلیٰ درجے کا افزودہ یورینیم کیسے آیا اور اس نے اسے امریکہ کے حوالے کیوں کیا؟
جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے محبوب نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘
سنہ 1977میں کلو برائن کے ساتھ ایک انٹرویو میں محمد علی نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اپنی باقی زندگی اللہ سے ملنے کی تیاری کے لیے وقف کریں گے، یعنی لوگوں کی مدد، فلاحی کاموں، انسانوں کو قریب لانے اور امن کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔
دہلی ہوٹل میں آتشزدگی: مسلمان نوجوانوں کی حاضر دماغی اور بہادری نے درجنوں لوگوں کی جان بچا لی
انڈین دارالحکومت نئی دہلی کے جنوبی علاقے مالویہ نگر کے ایک ہوٹل میں بدھ کے روز لگنے والی شدید آگ پر جہاں ایک جانب تنقید ہو رہی ہے وہیں آگ سے درجنوں جانیں بچانے والوں کی تعریف بھی کی جا رہی ہے۔
گلگت بلتستان کا خطہ پاکستان کے زیرِ انتظام کیسے آیا؟
میجر ولیئم براؤن 1947 میں گلگت سکاؤئٹس کے برطانوی کمانڈر تھے اور ایک ایسی بغاوت کا حصہ بننے والے تھے جس کے نتیجے میں پاکستان کو جموں کشمیر ریاست کا ایک بڑا حصہ بنا ایک گولی چلائے ملنے والا تھا۔
ہمارے جسم سے گیس خارج ہونے پر بدبو کیوں آتی ہے اور اسے کیسے قابو کیا جا سکتا ہے؟
ہر کوئی گیس خارج کرتا ہے۔ بعض مطالعات کے مطابق زیادہ تر لوگ دن میں آٹھ سے 25 بار تک گیس خارج کرتے ہیں مگر زیادہ تر مواقع پر یہ دوسروں کو محسوس نہیں ہوتی۔
’وزیر تعلیم مستعفی ہو جائیں، ورنہ ملک گیر تحریک چلے گی:‘ کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا انڈیا آمد پر مطالبہ
ابھیجیت دیپکے سنیچر کی صبح امریکہ سے دہلی پہنچے ہیں۔ وہ ہوائی اڈے سے سیدھے پارلیمنٹ سٹریٹ کے پولیس سٹیشن گئے، جہاں انھوں نے احتجاج کے لیے اجازت نامہ حاصل کیا۔ جنتر منتر پر ان کے پہنچنے سے پہلے ہی بڑی تعداد میں صحافی اور طلبہ موجود تھے۔ انتظامیہ نے ہوائی اڈے سے لے کر جنتر منتر تک بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے تھے۔
گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس
یہ سرکس سنہ 2009 کے بعد سے پانچ پانچ برس کے وقفے سے چوتھی بار آیا ہے۔ لگ بھگ 10 چھوٹی بڑی منڈلیوں نے تماشائیوں کا دل لبھانے کی کوشش کی۔ ڈھائی سو سے اوپر مقامی شوقینوں نے بھی 24 مقامات پر انٹرٹین کیا، مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی گلگت بلتستان سے باہر کی دو تین بڑی منڈلیاں ہی منظر نامے پر چھائی ہوئی ہیں۔
میمز، میزائل اور جنگی طیارے: ساہیوال اور اوکاڑہ میں ’جنگ‘ کی کہانی کیا ہے؟
ساہیوال اور اوکاڑہ کے درمیان سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی میم وار تیزی سے ایک وائرل رجحان میں بدل گئی ہے، جس میں مختلف شہروں کے صارفین بھی فریق بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں