BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
’لوگ اب بھی اندر موجود ہیں، دوستوں سے رابطہ نہیں ہو رہا:‘ کراچی کے گُل پلازہ میں آتشزدگی سے چھ ہلاکتیں، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟
سندھ میں ریسکیو 1122 کے ترجمان حسان الحسیب نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ صدر میں واقع 8000 مربع گز پر محیط عمارتوں میں لگنے والی 'آگ انتہائی شدید ہے اور اسے بجھانے کا عمل پورا ہونے میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔'
چین اپنے سونے کے ذخائر میں مسلسل اضافہ کیوں کر رہا ہے اور یہ مستقبل کی عالمی معیشت کے بارے میں کیا ظاہر کرتا ہے؟
لگ بھگ تین دہائیوں کے بعد پہلی بار عالمی مرکزی بینکوں کے پاس موجود سونے کے ذخائر کی مجموعی مالیت امریکی ٹریژری بانڈز کی مالیت سے زیادہ ہو گئی ہے۔ سنہ 2025 میں سونے کے ذخائر کی مالیت تقریباً چار کھرب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ امریکی ٹریژری بانڈز کی مالیت 3.5 کھرب ڈالر رہی۔
ٹاس کے دوران ’نو ہینڈ شیک:‘ انڈیا کے ساتھ میچ سے قبل تنازع جس پر بنگلہ دیش بورڈ کو وضاحت دینی پڑی
سنیچر کو زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے جانے والے میچ میں انڈیا انڈر 19 نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھیڈ کے تحت 18 رنز سے شکست دے دی تھی۔ لیکن اس میچ کے نتیجے سے زیادہ ٹاس کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے معاملے پر بات ہو رہی ہے۔
لائیو, شام میں امریکی فوج کی کارروائی: تین امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث القاعدہ رہنما کی ہلاکت کا دعویٰ
سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ: ’تین امریکیوں کے قتل میں ملوث ایک دہشتگرد کا مارا جانا اس عزم کا اظہار ہے کہ ہم ان دہشتگردوں کا پیچھا کرتے ہیں جو ہماری افواج پر حملے کریں۔‘
گوہر جان: کروڑ پتی طوائف جنھیں خود سے آدھی عمر کے نوجوان سے محبت میں دھوکہ ملا اور دولت بھی گئی
گوہر جان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اُنھیں محبت میں بار بار دھوکہ ہوا۔ جوانی میں اُنھیں اپنے سے نصف عمر کے ایک پٹھان نوجوان سے محبت ہو گئی اور اُنھوں نے اس سے شادی کر لی، لیکن ازدواجی زندگی کی خوشی شاید اُن کے مقدر میں نہیں تھی۔
اسرائیل کا غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل شخصیات پر اعتراض، صدر ٹرمپ کی ترکی اور مصر کے صدور کو بورڈ کا حصہ بننے کی دعوت
ابھی تک، اس بارے میں کوئی واضح روڈ میپ نہیں ہے کہ حماس کو ہتھیار ڈالنے کے لیے کس طرح قائل کیا جائے گا، اور نہ ہی اس بارے میں کوئی واضح اندازہ ہے کہ کون سا ملک اس فورس کے لیے فوج فراہم کرے گا یا اس کی ترسیل اور اس کی شمولیت کے اصول کیا ہوں گے۔
امریکہ سے تعلقات بگڑنے کا خوف اور مسلم دُنیا میں ساکھ کا مسئلہ: ایران کے معاملے پر اسلامی ممالک تقسیم کیوں ہیں؟
ایران کا جب بھی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کوئی تنازع ہوتا ہے تو وہ اسلامی تشخص کو نمایاں کرتا ہے لیکن یہ شناخت ابھی اتنی بڑی نہیں ہوئی کہ مسلم ممالک اپنے مفادات پر مذہبی شناخت کو ترجیح دیں۔
سور ذبح کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل جس کے بعد ہزاروں لوگ خاتون کے گاؤں پہنچ گئے
ان کی مدد کی اپیل کو دس لاکھ سے زیادہ لائکس ملے اور ردعمل کسی جذباتی فلم کے منظر جیسا تھا۔ ہزاروں گاڑیاں گاؤں کی طرف روانہ ہو گئیں جن میں ضرورت سے کہیں زیادہ لوگ سوار تھے۔
پاکستان میں گاڑیوں کی درآمد کی ’پرسنل بیگیج‘ سکیم کا خاتمہ: کیا اب چھوٹی جاپانی گاڑیاں آنا بند ہو جائیں گی؟
پاکستان میں حکومت نے استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ’پرسنل بیگیج سکیم‘ کے طریقے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ بنیادی طور پر یہ سہولت سمندر پار پاکستانیوں کو دی گئی تھی کہ وہ استعمال شدہ گاڑیاں پاکستان لا سکتے ہیں۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
مختصر ویڈیوز
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں



































































